وفاقی دارالحکومت میں دن دیہاڑے محنت کش کو قتل کردیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو گئی، تھانہ سہالہ ٹینکر مارکیٹ میں محنت کش کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم ملزم نے تھانہ سہالہ ٹینکرمارکیٹ میں مکینک کو گولی ماری جو موقع پر جاں بحق ہو گیا،جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت عبدالخالق کے نام سے ہوئی۔
عبدالخالق چارسدہ کا رہائشی تھا اور کار مکینک تھا،ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کیلئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فرنچائزز کا میچز امریکا یا یو اے ای منتقل کرنے کا مشورہ