مقدس گائے والی قانون سازی کب تک چلے گی،بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عدلیہ کادہرامعیار نہیں چل سکتا،ایسے نہیں ہوسکتاکہ لاڑکانہ کے وزیراعظم کوپھانسی پر چڑھادو،زمان پارک کے وزیراعظم کیلئے ججزنے اپناہی مذاق بنالیا،مقدس گائے والی قانون سازی کب تک چلے گی۔
کراچی میں پیپلزپارٹی کے ریراہتمام 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ 1973کاآئین بھٹوشہید کی امانت ہے،1973کاآئین ریاست اور شہریوں کے درمیان ایک معاہدہ ہے،شہید ذوالفقار علی بھٹونے پاکستان کومتفقہ آئین دیا،بھٹوشہید کے آئین کی وجہ سے کچھ لوگوں کوتکلیف ہوتی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ جب سے آئین بنااس پر حملہ کیاجاتارہاہے،ضیاالحق اور پرویزمشرف نے آئین پر حملہ کیا،ان کاکہناتھا کہ سلیکٹڈ نے معاشرے اور میڈیاکوتقسیم کردیا،سلیکٹڈ نے ذاتی مفاد کیلئے ملک کونقصان پہنچایا،سلیکٹڈ کوآئینی طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایاگیا۔
بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ ہمیں اس وقت آئینی ،سیاسی اور معاشی بحرانوں کاسامناہے،ہم آپس میں لڑتے رہیں گے تومسائل بڑھیں گے،غیر جمہوری قوتوں کوہم خود جگہ فراہم کرتے ہیں ،
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ عدلیہ کادہرامعیار نہیں چل سکتا،ایسے نہیں ہوسکتاکہ لاڑکانہ کے وزیراعظم کوپھانسی پر چڑھادو،زمان پارک کے وزیراعظم کیلئے ججزنے اپناہی مذاق بنالیا،مقدس گائے والی قانون سازی کب تک چلے گی،ان کاکہناتھا کہ ججزکیلئے بھی وہی قانون ہوناچاہئے جوعام آدمی کیلئے ہے،نیب کاقانون عدلیہ پر بھی لاگوہوناچاہئے،عدلیہ کے موجود ہ طرز عمل کادفاع کرنامشکل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان تاریخ کا سیاہ باب ،اب کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتا،رانا تنویر حسین