(24 نیوز)چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہاہے کہ لاہور اور راولپنڈی میں میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہاکہ یہ ایک اچھی خبر ہے،لاہور اور راولپنڈی میں میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے،وزیر اعلیٰ نے روٹ کی لائٹنگ کے اخراجات میں حصہ ڈالنے پر اتفاق کیا ہے، چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ ہم وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے شکر گزار ہیں۔
وزیر اعظم کی جانب سے یقین دہانی کے بعد بقیہ میچز کی میزبانی پنجاب کرے گا ،کراچی میں آخری میچ کے بعد براڈ کاسٹرز نے سامان باندھ لیا،ڈیجیٹل باو¿نڈری کو بھی نکالنا شروع کردیا ،نیشنل سٹیڈیم کراچی سے سارا سامان پنڈی سٹیڈیم جائے گا ،پی ایس ایل کے میچز کا کراچی میں کنگز کی فتح پر اختتام ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پیپلزپارٹی کی وکٹ گرادی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل