(ویب ڈیسک)اٹلی میں غیرقانونی داخلے کی کوشش میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 28 پاکستانیوں سمیت 58 افرادجاں بحق ہو گئے۔
اطالوی حکام کے مطابق کشتی پر مختلف ممالک کے 120 افراد سوار تھے جو غیر قانونی طور پر اٹلی داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، دریا کی تیز لہروں کے باعث کشتی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں28 پاکستانیوں سمیت 58 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے،کشتی پر40 پاکستانی تارکین وطن بھی سوار تھے ، باقیوں کی تلاش جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پیپلزپارٹی کی وکٹ گرادی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل