انٹرنیشنل یورو ایشیاء ہائر ایجوکیشن سمٹ، پاکستانی وفد ترکیہ روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )انٹرنیشنل یوروایشاءہائر ایجوکیشن سمٹ میں شرکت کیلئے پاکستانی ماہرین کا وفد ترکیہ کیلئے روانہ ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق تین روزہ ایجوکیشن کانفرنس ترکیہ کے شہر استبول میں یکم مارچ سے شروع ہو رہی ہے ، جس میں دنیا بھر سے تعلیمی ماہرین ہائرایجوکیشن بارے اپنے خیالات کااظہارکریںگے،
ایجوکیشن سمٹ میں براعظم یورپ اوربراعظم ایشاءسمیت مختلف ممالک کی200سے زائدیونیورسٹیزشرکت کریں گی ،یوروایشیا سمٹ میں پہلا پاکستانی پویلین قائم کیا گیا ہے ۔
پاکستانی وفد میں ملک کی 18یونیورسٹیز کے 34ماہرین تعلیم شامل ہیں جس کی قیادت سپیئریونیورسٹی کے چیئرمین و صدرایپ سپ پروفیسرڈاکٹرچوہدری عبدالرحمن کررہے ہیں،دیگر سربراہوں میں پروفیسرڈاکٹراقبال چوہدری کوآرڈینیٹرجنرل کامسٹیک اورلاہوریونیورسٹی کے چیئرمین و ایپ سپ پنجاب کے صدر اویس رﺅف شامل ہیں۔
پاکستان پہلی بارایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹریونیورسٹیز آف پاکستان (ایپ سپ)کے پلیٹ فارم سے شرکت کررہاہے،پرائیویٹ سیکٹرزکی یونیورسٹیزپہلی اس عالمی سطح سمٹ ملک میں ہائرایجوکیشن بارے دنیا کوآگاہ کریں گے۔
ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ یونیورسٹیز آف پاکستان کے صدر پروفیسرڈاکٹرچوہدری عبدالرحمن کا ہائر ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے کہنا تھاکہ کہ یہ پہلا موقعہ ہوگا کہ پرائیویٹ سیکٹر دنیا کوپاکستان میں ہائرایجوکیشن بارے آگاہی فراہم کرے گا،کانفرنس کے دوران ایجوکیشن ایگزی بیشن میں پاکستان پویلین میں پہلی بارسبزہلائی پرچم کے سائے تلے ہماری یونیورسٹیز نمایاں ہونگی،دنیا کے دیگرممالک کی طرح ایجوکیشن سمٹ میں پاکستان کی یونیورسٹیزکوشوکیس کریں گے۔
پروفیسرڈاکٹرچوہدری عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ ماہرین تعلیم دنیا کوپاکستان میں ہائرایجوکیشن کے میدان میں اپنی کامیابیوں اورتعلیمی معیاربارے روشناس کرائیں گے،پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹرکے لئے یہ بہترین موقعہ ہے کہ دنیا میں اپنی تعلیمی صلاحیتو ں کالوہامنوائیں اور برینڈنگ کریں، انہوں نے مزید بتایا کہ قبل ازیں جنوبی ایشیاءمیں بھارت ،بنگلہ دیشن سمیت دیگرممالک اس کانفرنس کے فوائد حاصل کرتاتھا،لیکن اس بار یورپ سمیت دیگرممالک کواپنی بہترین فیکلیٹزاورجدیدریسرچ سمیت مختلف شعبوں میں ترقی بارے آگاہ کرینگے،کیونکہ پاکستان میں ہائرایجوکیشن کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے تعلیمی معیارسے کم نہیں۔