(ویب ڈیسک)26 فروری 2019 کی رات کوبالاکوٹ کے مقام پر بھارت نے جدید طیاروں سے حملہ کیا اور کوئے کو مار گرانے کا عظیم کارنامہ سر انجام دیا۔
سینئر صحافی حامد میر نے ایک دلچسپ واقعہ سنایا جو ویسے تو پوری دنیا کو معلو م ہےلیکن اس واقعہ کا ثبوت کسی کے پاس نہیں تھا لیکن حامد میر نے وہ ثبوت پوری دنیا کو دیکھائے، حامد میر کے مطابق 26 فروری 2019 کی تاریک رات کو بھارتی فضائیہ نے بزدلوں کی طرح جدید طیاروں سے پاکستان کے شہر بالاکوٹ میں بم برسائےجس کے بعد بھارتی میڈیا نے واویلا مچایا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان میں سینکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
اگلی صبح کی روشنی میں پاکستانی اور بین القوامی میڈیا کے نمائندے جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک نیا ہی منظر دیکھا، ملکی اور غیر ملکی صحافی یہ دیکھ کر ششدر رہ گئے کہ بھارت کے اس عظیم معرکے میں ایک معصوم کوّا اور چند درخت شہید ہوئےجو پلانٹیشن دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔