سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023کا شیڈول جاری

Feb 26, 2023 | 23:05:PM

(24 نیوز)سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023کا شیڈول جاری کر دیاگیا، خصوصی امتحان کیلئے عمر کی بالائی حد 35 سال مقرر کر دی گئی۔
امتحان میں خیبر پختونخوا کی خواتین اور اقلیتیں حصہ لے سکیں گے،پنجاب اور آ زاد کشمیر سے صرف اقلیتی امیدوار حصہ لے سکیں گے،سندھ اور بلوچستان (دیہی و شہری) تمام علاقوں کے امیدوار حصہ لے سکیں گے۔
سابقہ فاٹا کے تمام علاقہ جات کے امیدوار خصوصی امتحان میں حصہ لے سکیں گے،خواہشمند امیدوار 14مارچ 2023 تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں،سی ایس ایس خصوصی امتحان 14مئی کو ہوگا،خصوصی امتحان ایم سی کیوز کی بنیاد پر لیا جا ئے گا۔
خصوصی امتحان ان ریجن کوٹہ کی خالی آسامیوں کیلئے منعقد کیا جا رہا ہے،فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے پبلک نوٹس جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بڑی خوشخبری سنا دی

مزیدخبریں