(24نیوز) اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک نعمت گاجر بھی ہے۔ جو اپنے اندر بے پناہ افادیت لیے ہوئے ہے۔ گاجرمیں پروٹین معدنیات اور وٹامن وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ وٹامن اے حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
گاجر ہر جگہ باآسانی مل جاتی ہے۔ قدرت نے اس سبزی میں بیش بہا فوائد جمع کر رکھے ہیں، لیکن ہم میں سے اکثر لوگ ان سے قطعی بےخبر ہونے کی وجہ سے اس کے فوائد سے پوری طرح فائدہ نہیں اٹھاتے بلکہ کچھ لوگ تو گاجروں کے سالن کا نام سن کر ہی منہ بگاڑنے لگتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق گاجر میں رنگت میں نکھار پیدا کرنے اور جلد کو نئی دلکشی دینے کی خاصیت بدرجہ اتم موجود ہے۔ یہ خون کو صاف کرنے اور جلد کو سرخی مائل کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ لہٰذا اپنی رنگت نکھارنے اور دلکشی میں اضافے کی خواہشمند خواتین کو یہ سبزی کثرت سے استعمال کرنی چاہئے۔ خصوصاً اگر اسے بھاپ یا پانی میں ابال کر استعمال کیا جائے تو جلد میں حیران کن حد تک دلکشی پیدا ہوجاتی ہے اور اس کے مقابلے میں قیمتی سے قیمتی کریم بھی ایسا جادوئی اثر نہیں دکھا سکتی۔
مٹاپے کے ہاتھوں پریشان خواتین کو چاہیے کہ وہ کچی گاجروں کا سلاد اکثرت سے کھائیں، یہ ان کی غذائی ضروریات کو بھی پورا کرے گا اور مٹاپے کو بھی قابو کرے گا۔ حسن و صحت کی حفاظت کیلئے گاجروں کے جوس سے بڑھ کر کوئی چیز ہو ہی نہیں سکتی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر کا جوس صحت کی حفاظت کے ساتھ جسم میں خون کی کمی پوری کرکے رنگت نکھارتا ہے۔ بیماری کی وجہ سے کمزوری کا شکار ہوجانے والی خواتین استعمال کریں تو کچھ ہی دنوں میں ان کا چہرہ بھرابھرا دکھائی دے گا اور اگر ایک گلاس جوس پینے کے بعد ایک گلاس دودھ پی لیں یا ملائی کھا لیں تو یہ سونے پر سہاگہ کا کام دے سکتی ہے۔ لیموں یا سنگترے کے چھلکوں کو باریک کاٹ کر پانی میں بھگو دیں۔ 24گھنٹے بعد اس پانی سے چہرہ دھولیں۔ اس عمل کو مسلسل کرنے سے کچھ ہی دنوں میں جھائیاں ختم ہوجاتی ہیں۔
مزید پڑھیں: موسلادھار بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
ایک کھانے کے چمچے لیموں کے عرق میں ایک چٹکی بورک پاوٴڈر اور ایک چٹکی چینی ملا کر ایک بوتل میں ڈال لیں اور کچھ دنوں کیلئے چھوڑ دیں۔ اس کو چہرے کی جھائیوں اور بلیک ہیڈز پر لگائیں تو داغ دور ہو جائیں گے۔ ایلوویرا جیل، گاجر کا رس اور ٹماٹر کا گودا لے کر پیسٹ بنالیں اور اسے رات سونے سے پہلے چہرے پر لگائیں اور صبح گرم پانی سے دھو لیں۔ تھوڑاسا ارنڈ کا تیل ہتھیلی پر لے کر اس سے جھائیوں پر مساج کریں۔ چند دنوں میں جھائیاں مدہم پڑنے لگیں گی۔
کیل مہاسوں سے پاک جلد، دہی اور شہد کا ماسک شہد کو ہلکا سا گرم کرلیں، اس میں ہم وزن دہی پھینٹ کر زیادہ ایکنی والے حصوں پر لگائیں۔ پندرہ منٹ کے بعد چہرہ دھوئیں۔ یہ ماسک جلد کو خشک نہیں کرتا اور تمام اقسام کی جلد کیلئے نہایت مفید ہوتا ہے۔
اگر رات کو نیند نہ آئے اور بےچینی محسوس ہورہی ہو تو سرسوں یا زیتون کا تیل لے کر ہلکے ہاتھوں سے پاوٴں کے تلووٴں کی مالش کریں۔ گہری اور پُرسکون نیند آئے گی۔