(ویب ڈیسک)غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں اور یرغمالی کی رہائی کے معاہدوں کیلئے قطر رواں ہفتے حماس اور اسرائیل کے درمیان بات چیت کی میزبانی کرے گا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مصری سکیورٹی ذرائع کے مطابق قطر میں رواں ہفتے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے اسرائیل اور حماس وفد کے درمیان بات چیت متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس کے بعد اسرائیل اور حماس کے نمائندے مصر جائیں گے جہاں معاہدے پر عملدرآمد کے وقت اور طریقہ کار پر بات چیت ہوگی۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اگر معاہدہ ہو جاتا ہے تو رفح آپریشن میں تاخیر ہو سکتی ہے مگر رفح آپریشن ضرورہوگا۔
ضرورپڑھیں:امریکی فوجی نے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے احتجاجاً خود کو آگ لگا لی
ادھر امریکی قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے بغیر رفح آپریشن نہیں ہونا چاہیے۔
مزید برآں اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ، خان یونس اور رفح میں بمباری کی جس کے نتیجے میں فلسطینی شہدا کی تعداد 30 ہزار کے قریب پہنچ گئی جبکہ حماس سے لڑائی میں مزید 3 اسرائیلی فوجی افسر ہلاک ہوگئے۔