پاک بحریہ کا مشق سی سپارک، فائر پاور ڈسپلے کا کامیاب مظاہرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں مشق سی سپارک 2024 کے اختتام پر بحری جہاز سے فائر پاور ڈسپلے کا کامیاب مظاہرہ کیا۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا۔ پاک بحریہ کے بحری جہاز نے سطح آب سے فضا میں مار کرنے والے FM 90 میزائلز سے فضائی ٹارگٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مزید پڑھیں: رشتوں کے بہانے ڈیٹا اکٹھا کر نیوالی ایپ اور ویب سائٹ پر پابندی عائد
کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔