(24 نیوز)نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدرت کے نظام میں انسان پہلے مشکل سے گزرتا ہے پھر اسے یہ اعزاز ملتا ہے جو آج مجھے ملا۔کسی کیخلاف انتقام کی خواہش نہیں، سب کیساتھ ملکر کام کرنا چاہتی ہوں-
پنجاب اسمبلی میں پہلے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میں سب کی وزیر اعلیٰ ہوں،میرے دفتر اور دل کے دروازے حکومتی اور اپوزیشن ارکان سب کیلئے کھلے ہیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ میرادل تھا ڈیموکریٹک عمل میں اپوزیشن موجودہوتی،ہم پر بھی بہت مشکل وقت آئے،ہرچیزہمارے خلاف تھی،میں اپوزیشن کی بھی وزیراعلیٰ ہوں،میں ان سب کی بھی وزیراعلیٰ ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا،میرے دفتر اور دل کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں،وزیراعلیٰ منتخب کرنےپرپنجاب کے عوام کی مشکورہوں،میرا منصب پاکستان کی ہرماں ،بہن ،بیٹی کا اعزازہے،میرے دل میں کسی کیلئے انتقام کا جذبہ نہیں۔
ضرورپڑھیں:مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہوگئیں
انہوں نے کہا ہے کہ میں مخالفین کی تہہ دل سے شکرگزارہوں،مخالفین قیدتنہائی میں نہ ڈالتے تو کامیاب نہ ہوتی،مخالفین نے مضبوط کیا، انکی احسان مندہوں۔مخالفین نے مضبوط کیا، انکی احسان مندہوں،میاں نوازشریف کیساتھ ملکراگلے 5سال کا پلان ترتیب دیا،خوش قسمتی ہے کہ 3دفعہ کے وزیراعظم سے رہنمائی ملی،شہباز شریف نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نہیں پنجاب کی وزیراعلیٰ ہوں،میراویژن ہے پنجاب کو بزنس کا حب بنائیں گے،کاروبارکرنا حکومت کا کام نہیں،پالیسی بناناہے،
حکومت کا کام کاروبارکرنیوالوں کو سہولیات دیناہے،چاہتی ہوں پنجاب ایساسسٹم لیکر آؤں، ون ونڈوسہولت لیکرآؤں،ایسانظام لائینگےکہ کرپشن کی روک تھام ہو،میری ہیلپ لائن سب کیلئے کھلی ہوگی۔ہیلپ لائن کی کالز خود بھی سنوں گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم عوام کے خادم ہیں، سہولیات لیکر نہیں بیٹھ سکتے،عوام کا حق انکی دہلیز پر پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے،60 ہزار سے کم کمانے والے مستحقین ہیں، انکی مدد کرنا ہمارا فرض ہے،میرا مشن یوتھ کی زندگیوں میں بہتری لیکر آنا ہے،یوتھ کو لیپ ٹاپ چاہیے، لیپ ٹاپ دینگے، ٹیب چاہیے ،ٹیب دینگے،نوجوانوں کو بلاسود قرضے دینگے۔
مریم نواز کا پنجاب میں اسکول ٹرانسپورٹ سسٹم لانے کا اعلان
انہوں نے کہا ہے کہ آئی ٹی اسٹارٹ اپس کیلئےتمام وسائل مہیاکرینگے،طلبہ کو الیکڑک موٹربائیکس دینگے،وزیراعلیٰ دفتر کے دروازے طلبہ کیلئے کھلے ہونگے،ماں ہونے کے ناطے خواب ہے ، وسائل کی کمی کی وجہ سے کوئی بچی اسکول سے باہر نہ ہو،مریم نواز کا پنجاب میں اسکول ٹرانسپورٹ سسٹم لانے کا اعلان،کہتی ہیں کہ پنجاب میں نصابی نظام کو اپ گریڈ کرنا ہوگا،چائلڈ لیبر پر بچوں کے بند وظائف بحال کرینگے،پنجاب کے ہر ضلع میں دانش اسکول ہوگا۔
تمام اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات دینے کا اعلان
انہوں نے کہا ہے کہ چاہتی ہوں پنجاب کے ہر ضلع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال ہو،چاہتی ہوں بڑے اسپتالوں میں تمام شعبے قائم ہوں،مریم نواز کا پنجاب کےتمام اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں ائیرایمبولینس دیں گے۔خواجہ سراؤں کو مرکزی دھارے میں لائیں گے۔
فیصل آباد میں میٹرو بس بنائیں گے، آئی جی پنجاب نے تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کیلئے بہت کام کیا،پنجاب کے تھانوں میں سائلین کیلئے مزید سہولیات فراہم کریں گے، جیلوں میں قیدیوں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے، اسمارٹ ایگریکلچر زونز بنائیں گے،ایگریکلچر کیلئے جدید مشینری کی دستیاب یقینی بنائیں گے،جدید مشینری نہ ہونے سے 600ارب روپے مالیت کا چاول ضائع ہوجاتاہے۔
سپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا ۔نومنتخب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ایک گھنٹہ 24 منٹ تقریر کی۔
یاد رہے مریم نواز 220 ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں،مریم نواز شریف پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی منتخب ہوئیں،مریم نواز پنجاب کی 30 ویں وزیر اعلیٰ ہیں۔