قائد ایوان کا چناؤ،کون کرسی پر بیٹھے گا؟سندھ اسمبلی میں ووٹنگ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے اکان سندھ اسمبلی پہنچ گئے،سندھ کے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیرِ صدارت آدھے گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہو گیا۔
وزیرِ اعلیٰ کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ بھی سندھ اسمبلی پہنچ چکے ہیں،وزیرِاعلیٰ کیلئے ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار علی خورشیدی بھی ایوان میں پہنچ گئے،پیپلز پارٹی کے رکن نادر مگسی بھی ایوان میں موجود ہیں جو آج رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔
پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم کے علی خورشیدی مد مقابل ہیں,سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی کل تعداد 111 ہے ،ایم کیو ایم ارکان کی کل تعداد 36 ہے ،سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی کل تعداد 9 اور جماعت اسلامی کا ایک رکن اسمبلی ہے ۔
جماعت اسلامی کے حافظ نعیم رحمان کے نتائج کا نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوا ،الیکشن کمیشن نے ایک اقلیت اور دو خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا،جی ڈی اے کے 3ارکان نے اسمبلی رکنیت کا حلف نہیں لیا ۔