ہارا نہیں ہروایا گیا، چودھری نثار آخر کار کھل کر بول پڑے

Feb 26, 2024 | 15:49:PM

(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سابق رہنما چودھری نثارعلی خان حالیہ انتخابات میں شکست کے بعد پہلی بار کھل کر بول پڑے ۔

 چودھری نثارعلی خان نے کہا کہ  مجھے ن لیگ میں شامل نہ ہونیکی سزا دی گئی،میں ہارا نہیں ہروایا گیا ہوں،  میں نے شہباز شریف کو کئی بار کہا کہ وہ آصف زرداری کیخلاف سخت زبان استعمال نہ کریں،بدترین شکست پر مبارکیں لینے والے بھی بے شرم ہیں اور مبارکیں دینے والے بھی بے شرم ہیں۔

 چودھری نثار علی ٰخان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کے دعویدار تھے مگر آج وہ اسی شخص کو صدر بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بڑا استعفیٰ آ گیا

مزیدخبریں