عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں سینکڑوں کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ15ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10گرام سونا بھی 600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 85 ہزار 14 روپے کا ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کا ریٹ مزید کم، اسٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی
عالمی بازار میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی، سونے کی قیمت2 ڈالر کم ہو کر 2054 ڈالر فی اونس ہوگئی۔