پروفیسر ڈاکٹر محمد معین کو انٹرنیشنل سینئر اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پروفیسر ڈاکٹر محمد معین، پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز اور چیئرمین آئی ڈیپارٹمنٹ KEMU/MHL کو ایشیا پیسفک آکیڈمی آف آفتھالمولوجی (APAO) کی جانب سے انٹرنیشنل سینئر اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
اس ایوارڈ کی تقریب بالی انڈونیشیا میں 39 ویں اے پی اے او کانگریس کے دوران منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں دنیا بھر سے تقریباً 8 سو نامور ماہرینِ امراض چشم نے اپنے سائنسی اور تحقیقی کام کو مقالوں اور سائنسی ورکشاپس کی صورت میں پیش کیا۔
اس کانفرنس میں مجموعی طور پر 10 ہزار سے زیادہ شعبہ امراض چشم اور طب سے منسلک افراد نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد معین اس ایوارڈ کو حاصل کرنے والے واحد پاکستانی ماہر امراض چشم ہیں۔
اس حوالے سے ڈاکٹر معین نے کہا کہ اس اعزاز کا سہرا میرے والد ڈاکٹر محمد یقین کو جاتا ہے جنہوں نے مجھے شعبہ امراض چشم میں کامیاب ماہر بننے کی تربیت دی۔ ان کی ہدایت، حوصلہ افزائی اور رہنمائی نے مجھے ہر مشکل سے گزرنے کی طاقت اور اپنے مقصد کی جانب قدم اٹھانے کا حوصلہ دیا۔