(اشرف خان)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے اضافے سے 282.28 روپے کا ہوگیا ،یورو9 پیسے کمی سے 304.04 روپے کا ہوگیا ، اسی طرح برطانوی پاؤنڈ 80 پیسے مہنگا ہوکر 356.06روپے کا ہوگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 4 پیسے اضافے سے 76.75 روپے،سعودی ریال 2 پیسے اضافے سے 74.97 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 6 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 30 پیسے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 'چٹھی آئی ہے' معروف گلوکار انتقال کرگئے