مریم اورنگزیب کو پنجاب کابینہ میں 3 اہم وزارتیں ملنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مریم اورنگزیب کو پنجاب کابینہ میں 3 وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کو پنجاب کابینہ میں 3 اہم وزارتیں دیئے جانے کا امکان ہے، مریم اورنگزیب کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی معاونت کے لئے صوبائی کابینہ میں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ دو اور اہم وزارتیں دیئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عظمی بخاری کو صوبائی وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران کو بھی صوبائی وزیر بنانے اور فیصل کھوکھر کو سپورٹس کی وزارت دیئے جانے کا امکان ہے۔