سعودی عرب میں نئے گیس فیلڈ کی دریافت، 15 کھرب کیوبک فٹ گیس کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سعودی عرب کی آئل کمپنی نے اعلان کیا ہے انہیں ایک اور بڑے گیس فیلڈ کی دریافت میں کامیابی ملی ہے۔
گیس کی یہ دریافت جافورہ فیلڈز میں ممکن ہوئی ہے۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق اس نئے دریافت کردہ گیس فیلڈ سے 15 کھرب کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی۔
سعودی وزارت توانائی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نئی دریافت میں گیس کے علاوہ دو ارب بیرل تیل کے اضافی ذخائر بھی ملے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: متحدہ عرب امارات کی کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی، 9 پاکستانی زخمی
بیان کے مطابق ان نئے ذخائر کی دریافت کے نتیجے میں مملکت میں گیس کی دریافت شدہ مجموعی مقدار 229 کھرب کیوبک فٹ ہو گئی ہے جبکہ تیل کے ذخائر کی مجموعی طور پر 75 ارب بیرل ہوگئی ہے۔
وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور اپنی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔