(اویس کیانی)نگران حکومت نے جاتے جاتے عوام پر بجلی بم گرا دیا،فی یونٹ 7 روپے 6 پیسے مہنگی کردی ، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا،اضافے سے بجلی صارفین پر 66 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن، کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، بجلی صارفین کو مارچ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اداروں پر تنقید، ایک اور یوٹیوبر گرفتار