گوندہ اور انکی اہلیہ میں کوئی طلاق نہیں ہو رہی، سب بکواس، آرتی سنگھ

Feb 26, 2025 | 00:24:AM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندہ اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے بارے میں کچھ رپورٹس اور سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انکی طلاق ہو سکتی ہےاور دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ اب ان افواہوں پر انکے خاندان کی فیملی ممبر  گووندہ کی بھانجی اور کامیڈین کرشنا کی بہن آرتی سنگھ  کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

بھارت کے ایک نجی اردو ٹی وی کی ویب سائٹ سے آرتی سنگھ  نےخصوصی طور پر بات کی اور ان افواہوں کی پوری طرح تردید کی۔ آرتی نے ان خبروں کو بے بنیاد اور بکواس قرار دیا۔اس نے کہا کہ میں سچ کہوں تو فی الحال ممبئی میں نہیں ہوں۔ میں فی الحال کسی سے رابطے میں بھی نہیں ہوں، لیکن میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ یہ سب فرضی ہے۔ یہ مکمل طور پر فرضی خبریں ہیں ۔ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔ یہ سب محض گپ شپ ہیں۔ ان دونوں کا بہت مضبوط رشتہ ہے۔آرتی سنگھ نے مزید کہا کہ دونوں نے ایک ساتھ بہت مضبوط رشتہ قائم کیا ہے۔ اب اتنے سالوں کے بعد طلاق کیسے لے سکتے ہیں ؟ مجھے نہیں معلوم کہ یہ افواہیں کیسے شروع ہوئیں۔ لیکن یہ مکمل طور پر فرضی ہیں۔ لوگوں کو ایسی جھوٹی باتیں کہنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔ کسی کی ذاتی زندگی میں اس طرح مداخلت کرنا صحیح نہیں۔ لوگوں نے میرے طلاق کی خبر بھی پھیلا دی۔ تو میں آپ کو واضح طور پر بتاتی چلوں کہ یہ سب بے بنیاد گپ شپ ہیں۔

واضح رہے کہ  گووندہ اور سنیتا آہوجا کی شادی کو 37 سال ہو چکے ہیں۔ 25 جنوری کو ریڈٹ پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ اپنی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کر سکتے ہیں۔ پھر کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ گووندہ کے ایک مراٹھی اداکارہ کے ساتھ افیئر کی وجہ سے یہ رشتہ ٹوٹ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں کل بارش ہو  طوفان ہو  کانفرنس ہوگی،  گرینڈ اپوزیشن الائنس

مزیدخبریں