چیمپئنز ٹرافی:افغانستان کی شاندار جیت، انگلینڈ سیمی فائنل دوڑ سے باہر

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے 8ویں میچ میں افغانستان نے انگلینڈشکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑسے باہر کردیا۔
تفصیلات کےمطابق افغانستان ٹیم نے جیت کے لیے 326 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے 46 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 291رنز بنالیے ہیں۔
لاہور کے قذاقی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے ابراہیم زدران کی 177 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائےجبکہ وکٹ کیپر لے باز جیمی اسمتھ بھی 9 رنز ہی بناسکے،آسٹریلیا کے خلاف ریکارڈ اننگز کھیلنے والے بین ڈکٹ بھی 38 رنز بنانے کے بعد راشد خان کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے جب کہ ہیری بروکس کو 25 رنز پر محمد نبی نے پویلین واپس بھیج دیا۔
افغانستان کے 326رنز کے تعاقب مین انگلینڈ کو پہلا دھجکا سالٹ کی صورت میں لگا ہے، پھِل سالت 12 گیندوں پر 12 رنز بناکر عظمت اللہ عمرزئی کا شکار بنے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں افغانستان نےانگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا افغانستان کی انگلینڈ کےخلاف پہلی وکٹ 11 رنز پر گر ی ، رحمان اللہ گرباز 6 رنز بنا کر جوفرا آچر کا شکار بنے،صدیق اتل4 رنز بنا کر آرچر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو ئے، رحمت شاہ بھی 37 رنز کے مجموعی سکور پر جوفرا آرچر کا شکار بنے،عظمت اللہ عمرزئی 41، حمشت اللہ شاہدی 40 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر بولڈ ہوئے،۔
ابراہیم زدران اور محمدنبی نے محاز سنھبالتے ہوئے محتاط بیٹنگ کی اور افغانستان کو ایک بڑے ٹوٹل کرنے میں مدد کی، ابراہیم زدران نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 146 گیندوں پر 176 رنز بنائے جبکہ محمد نبی 40 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
سیمی فائنل کیلئے دونوں ٹیموں کیلئے آج کا میچ انتہائی اہم ہے،لاہور میں دونوں ٹیموں گروپ بی سے مدمقابل ہیں اور اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں شکست ہوئی تھی۔
ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں کپتان حشمت اللہ کا کہنا تھا کہ دوسری اننگزمیں پچ سلو ہوجاتی ہے جس سے ہمارےاسپنرز کو مددملےگی۔
دوسری جانب انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے، اچھا کھیل کر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے ،انگلش ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے ،برائیڈن کارس کی جگہ جیمی اورٹن کو شامل کیا گیا ہے،دونوں ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کی، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی، گروپ بی سے سیمی فائنلسٹ کون ہوگا؟ صورتحال دلچسپ ہوگئی
خیال رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن نے تصدیق کی تھی کہ انگلینڈ کی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں افغانستان کے خلاف اپنا میچ کھیلے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں خواتین کرکٹ پر پابندی جیسے مسائل پر برطانوی حکومت، آئی سی سی اور کھلاڑیوں سے مشاورت کی گئی ہے اور سب کی آراء کو مدنظر رکھا گیا ہے۔