سوڈان, خرطوم کےقریب فوجی طیارہ گرکرتباہ ، تمام فوجی افسران ہلاک

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کےقریب فوجی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا،طیارے میں سوار تمام فوجی افسران ہلاک ہوگئے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ، طیارہ فوجی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا، طیارے میں فوجی افسران سوار تھے۔
رپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار فوجی اہلکاروں کی اصل تعداد کے حوالے سے تاحال کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں،حادثے کے باعث کئی علاقوں میں بجلی بھی منقطع ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلے کے جھٹکے، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے