پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس کی توثیق ،کمپیوٹرائزیشن کا عمل دوبارہ شروع

Stay tuned with 24 News HD Android App

(قیصر کھوکھر)مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ،پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس کی توثیق ،کمپیوٹرائزیشن کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ۔
حکومت نے پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس کی توثیق ،کمپیوٹرائزیشن کا عمل دوبارہ شروع کر دیا،مینوئل لائسنس ہولڈر شہریوں کو کمپیوٹرائزیشن کیلئے آخری موقع دیدیا گیا۔
قبل ازیں محکمہ داخلہ نے 2016 میں مینوئل اسلحہ لائسنسز کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کیا تھا،مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2020 تھی۔
دسمبر 2020 تک کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے والے مینوئل اسلحہ لائسنس منسوخ کر دئیے گئے،ابتدائی مشق میں بہت سے شہری اپنے مستند اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ نہیں کروا سکے تھے۔
اب کتابچے والے پرانے انفرادی اسلحہ لائسنس کی توثیق اور کمپیوٹرائزیشن ممکن ہو گی،مینوئل لائسنس کے حامل افراد اپنے متعلقہ ڈویژن میں درخواست جمع کراسکتے ہیں
تمام امیدواروں کے ریکارڈ اور کاغذات کی تصدیق کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا ڈیجیٹل کرنسی کی پالیسی سازی کیلئے نیشنل کرپٹو کونسل بنانے کا فیصلہ
تصدیق کے بعد متعلقہ کمشنر یا ایڈیشنل سیکرٹری اہل امیدواروں کو لائسنس جاری کریں گے،محکمہ داخلہ نے اسلحہ لائسنس کی توثیق اور کمپیوٹرائزیشن کیلئے طریقہ کار بھی جاری کردیا۔
ڈویژنل کمشنرز یا ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل ذاتی طور پر کمپیوٹرائزیشن کے عمل کی نگرانی کریں گے،اسلحہ لائسنس کی توثیق کا اختیار صرف متعلقہ کمشنر یا ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ کو ہو گا
نادرا کو بھی مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔