سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام 

Feb 26, 2025 | 11:14:AM
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24  نیوز )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہنے کے بعد  کاروبار کا منفی اختتام ہوا ،100 انڈیکس 665 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا ۔

 کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 107 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 463 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

 جس کے بعد 100 انڈیکس 665 پوانٹس کی کمی،100 انڈیکس 1لاکھ 13ہزار 862 کی سطح پر بند ہوا ۔

آج 22 ارب روپے مالیت کے63 کروڑ سے زائد شئیرز کا کاروبار ہوا۔