تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز) تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث 6پروازیں منسوخ کر دی گئیں.
کراچی سے لاہور جانے والی سیرین ایئر کی پروازیں ای آر 524 اور ای آر 522، جبکہ ایئرسیال کی پرواز پی ایف 143 اور پی ایف 145 منسوخ کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ، کراچی سے اسلام آباد روانہ ہونے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 502 اور فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔
پروازوں کی منسوخی کی وجہ تکنیکی اور آپریشنل مسائل کو بتایا گیا ہے، جس کے باعث مسافروں کی آمدورفت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔