"نایاب نام یادرکھنا":یمنیٰ زیدی نے عالمی اعزازاپنے نام کرلیا

Feb 26, 2025 | 12:23:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)خوبرواورباصلاحیت اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی فلم "نایاب نام رکھنا"پرایک اورعالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

یمنیٰ زیدی نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلم"نایاب  نام یاد رکھنا" میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

فلوریڈا میں منعقد ہونے والے ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی بہترین فیچر فلم کے اعزاز کے لیے "نایاب – نام یاد رکھنا" کا انتخاب کیا گیا جس میں فلم کی مرکزی اداکارہ یمنیٰ زیدی کو بہترین اداکارہ کے اعزاز سے نوازا گیا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی کانز فلم فیسٹیول میں یمنیٰ زیدی کی فلم ’’ نایاب ۔۔ نام یاد رکھنا‘‘ نے دو اعزاز اپنے نام کیے تھے۔

یہ فلم گزشتہ برس 26 جنوری کوسینماؤں کی زینت بنی تھی جس میں اداکارہ نے ایک کرکٹر کا کردار ادا کیاتھا جس کے لیے کرکٹ ہی سب کچھ ہوتی ہے،لیکن ایک لڑکی ہونے کی وجہ سے اپنے اس شوق میں اسے کیا کچھ جھیلنا پڑتا ہے،فلم کی کہانی اسی گرد گھومتی ہے۔

یہ فلم رومینہ عمیر اور عمیر عرفانی کی پیشکش ہے جبکہ اسکرین پلے علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے لکھا ہے،اس فلم میں جاوید شیخ اور عدنان صدیقی نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ۔