سنسرشپ کے باعث ہم حقیقی کہانیاں ٹی وی پر نہیں دکھاسکتے:دیپک پروانی

فلم اور ڈرامہ معاشرے کی حقیقت،انہیں سنسر بورڈ کے تحت بند رکھا گیا ہے

Feb 26, 2025 | 13:13:PM
سنسرشپ کے باعث ہم حقیقی کہانیاں ٹی وی پر نہیں دکھاسکتے:دیپک پروانی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف فیشن ڈیزائنر اور اداکار دیپک پروانی نے کہاہے کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری اچھی لیکن اب بھی بیک ورڈ ہے۔

دیپک پروانی نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں پاکستان کی فیشن، ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے بارے میں اپنے خیالات کااظہارکیا ۔

دیپک پروانی نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈراموں کو دنیا بھر میں بہت اچھا سمجھا جاتا ہے اور بھارت میں تو پاکستانی ڈرامے بہت زیادہ پسند کیے جاتے ہیں لیکن ہمارے یہاں ایک مسئلہ ہے اور وہ سنسر شپ ہے۔

دیپک پروانی نے کہا کہ ہماری فلموں اور ڈراموں کو سنسر بورڈ کے تحت بند رکھا گیا ہے،ڈراموں میں خون خرابہ یا زیادہ رومانوی مناظر نہیں دکھا سکتے، جب اس طرح کی بہت سی پابندیاں عائد ہیں تو نتیجتاً معاشرے کی حقیقی کہانیاں لوگوں کو ٹی وی اسکرین پر نہیں دکھائی جا سکتیں۔

دیپک پروانی نے مزید کہا کہ فلم اور ڈرامہ ہمارے معاشرے کی حقیقت بھی ہوتا ہے، اگرچہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری اس خطے کی سب سے بہترین ڈرامہ انڈسٹری ہے اور ہم نے بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کو پیچھے چھوڑ دیا ہے مگر ہم اب بھی پیچھے ہیں،تاہم ہم کافی تخلیقی صلاحیتیں رکھتے ہیں اس لیے اتنی پابندیوں کے باوجود ہم آگے بڑھتے رہیں گے۔