(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان جلد اپنا بنگلہ"منت" چھوڑ کر اپنے خاندان کے ہمراہ کرائے کے گھر میں منتقل ہونے جارہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تزین و آرائش کے سلسلے میں جاری کام کی وجہ سے شاہ رُخ خان بیوی بچوں کے ساتھ منت چھوڑ کر ایک اپارٹمنٹ میں منتقل ہونے جارہے ہیں۔
بھارتی میڈیاکے مطابق کنگ خان کے اس محل نماگھر میں کئی بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اور ان کا خاندان عارضی طور پر ممبئی کے علاقے باندرہ کے پالی ہل میں شفٹ ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:دھرمیندر نے عالیہ بھٹ کو پیاری بہو اور خوبصورت بیٹی قراردیدیا
واضح رہے کہ "منت" ممبئی کے علاقے باندرہ کا ایک آئیکونک محل نما بنگلہ ہےجہاں شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بھارت کے مختلف حصوں سے مداح آتے ہیں۔