(ویب ڈیسک) سینئر اداکار بہروز سبزواری نے بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح پر لڑکیوں کو ہی قصوروار ٹھہرا دیا۔
بہروز سبزواری نے ایک مارننگ شو کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج کل والدین اپنی بچیوں کو بےحد لاڈ پیار کر کے بگاڑ دیتے ہیں،میں نے ایسی شادیوں میں شرکت کی ہے جن پر 20 کروڑ روپے خرچ کیے گئے مگر وہ شادیاں چند ماہ بھی نہیں چل سکیں۔
بہروز سبزواری نے اس کی وجہ والدین کے مشوروں اور ان کے لاڈ پیار کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ والدین اپنی بیٹیوں کو کہتے ہیں ہم نے تمہاری شادی پر اتنا پیسہ خرچ کیا ہے تم ملکہ کی طرح رہو۔
سینئراداکارکا کہنا تھا کہ گھر والوں کی طرف سے لڑکیوں کو ضرورت سے زیادہ لاڈ کیا جاتا ہے اور پھر وہ خود کو ملکہ سمجھ کر ہی اپنا حکم چلانا چاہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک پر دھمکیاں: یو ٹیوبر رجب بٹ سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج
اداکار کا کہنا تھا کہ لڑکی کا شوہر کتنا ہی خراب کیوں نہ ہو، وہ بالآخر اپنے والدین کا بیٹا ہے،لڑکیاں اور ان کے والدین طلاق کے ذمہ دار ہیں۔
بہروز سبزواری کی اہلیہ سفینہ بہروز نے اس موقع پرشادی پر اسراف کی بجائے سادہ نکاح کی تقریبات کی اہمیت پر زور دیا۔