سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Feb 26, 2025 | 16:05:PM
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر سستاہوکر 2916 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی  کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے،ایک تولہ سونا 2400 روپے سستا ہونے کے بعد  قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے، اسی طرح 10 گرام سونا 2058 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 62 ہزار 602 روپے کا ہوگیا۔

چاندی کی قیمت بھی کم ہوئی ہے، ایک تولہ چاندی 36 روپے سستاہوکر 3314 روپے کا ہوگیا ہے۔

 ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے اور مزید کمی کا امکان ہے۔