قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی: معین اختر کا برسوں پرانا کلپ وائرل 

Feb 26, 2025 | 16:19:PM
قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی: معین اختر کا برسوں پرانا کلپ وائرل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لیجنڈ اداکار اور کامیڈین معین اختر کا قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی سے متعلق برسوں پرانا کلپ پھر سوشل میڈیاپر وائرل ہو گیا۔

معین اختراس کلپ میں قومی کرکٹرز کے ٹی وی اشتہارات میں سنچریاں بنانے اور کام کرنے پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔

وائرل کلپ میں معین اختر کے ہمراہ انور مقصود کو بطور پروگرام میزبان جبکہ عبداللّٰہ کادوانی کو بطور کرکٹر دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کلپ میں یہ تنیوں لیجنڈز نوجوان نظر آ رہے ہیں،معین اختر کی تنقید سن کر معلوم ہوتا ہے کہ جیسے وہ آج کی کرکٹ ٹیم کی صورتِ حال پر بات کر رہے ہوں کیونکہ آج بھی قومی کرکٹ ٹیم کا وہی ناقص حال ہے جو آج سے برسوں قبل تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح: بہروز سبزواری نے لڑکیوں کوقصوروار ٹھہرا دیا

معین اختر نے اس کلپ میں ناصرف کرکٹر کی کارکردگی پر تنقید کی بلکہ بطور ماڈل اشتہارات میں کام کرنے اور اشتہارات سے پیسے بنانے پر بھی طنزکیاتھا۔