گووندا اور سنیتا کے بعد ایک اور اداکار جوڑے کا طلاق لینے کا فیصلہ

Feb 26, 2025 | 19:14:PM
گووندا اور سنیتا کے بعد ایک اور اداکار جوڑے کا طلاق لینے کا فیصلہ
کیپشن: اداکار امان یتن ورما،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری میں جہاں گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق کی خبروں نے کھلبلی مچا رکھی ہے وہیں ایک اور مشہور جوڑے کی طلاق کی تصدیق نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے۔

ایکتا کپور کے ماضی کے مشہور ڈرامے کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی اور فلم باغبان میں امیتابھ بچن کے بڑے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے اداکار امان یتن ورما اور ان کی اہلیہ میں علیحدگی کی خبر سامنے آئی ہے۔

سن 2015 میں منگنی کے بعد 2016 میں اپنی گرل فرینڈ وندنا لالوانی کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے نے شادی کے 9 سال بعد طلاق کا فیصلہ کیا ہے اور امن ورما کی اہلیہ وندنا لالوانی نے شوہر سے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

 گلیمر کی دنیا میں علیحدگی اور طلاق کی بیک ٹو بیک خبروں نے لوگوں کو چونکا دیا ہے۔ 

اداکار کے ترجمان کے مطابق ’ان کے درمیان کچھ عرصے سے مسائل چل رہے ہیں۔ اپنے اختلافات کو دور کرنے کی کوششوں کے باوجود، حالات میں بہتری نہیں آئی۔ یہاں تک کہ انہوں نے خاندان شروع کرنے کا منصوبہ بھی بنایا لیکن ان کے اختلافات بہت بڑھ گئے تھے اور صلح نہیں کرسکے۔ یہ وندنا ہی تھی جس نے طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا‘۔

یہ بھی پڑھیں:ابراہیم زدران نے چیمپئنز ٹرافی میں تاریخ رقم کر دی