اسحاق ڈارکی ازبک وزیر خارجہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پرتبادلہ خیال

Stay tuned with 24 News HD Android App

(انور عباس)پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوو سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ پاکستان اسحاق ڈار وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے ہمراہ ازبکستان کے سرکاری دورے پر ہیں، اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوو سے ایک مفید ملاقات کی،دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور ازبکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا،یہ تعلقات مشترکہ تاریخ اور باہمی احترام پر مبنی ہیں،انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی۔
فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری، علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا،دونوں فریقوں نے مختلف شعبوں میں اشتراک کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیاتاکہ مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کے ولی عہد ایک روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے