کسٹمز کے پیچیدہ ایس آر او کی وجہ سے پاک ایران بارٹر ٹریڈ بند ہوچکی،سلیم مانڈوی والا

Feb 26, 2025 | 19:31:PM
کسٹمز کے پیچیدہ ایس آر او کی وجہ سے پاک ایران بارٹر ٹریڈ بند ہوچکی،سلیم مانڈوی والا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ کسٹمز کے پیچیدہ ایس آر او کی وجہ سے پاک ایران بارٹر ٹریڈ بند ہوچکی ہے،پورے ملک کو سبسڈی جاری کر دی گئی ، کراچی کے لیے روک دی گئی۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا  کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا ،  پاک ایران بارڈر پر 600 ٹرکوں کو روکنے کا معاملہ پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بارٹر ٹریڈ ہو رہی ہے ،کسٹمز کے پیچیدہ ایس آر او کی وجہ سے پاک ایران بارٹر ٹرید ہوچکی ہے ۔ایرانی سفارتکار نے بریفنگ  میں بتایا کہ پاک ایران 1987 کے معاہدے کے تحت بینک گارنٹی کی شرط تھی، 2008 کے معاہدے کے تحت بینک گارنٹی کی شرط ختم کی گئی ہے، پاکستان نے ایرانی ٹرکوں پر بینک گارنٹی کی شرط عائد کی گئی ہے، بینک گارنٹی کی شرط کی وجہ سے روزانہ 2.2 ملین ڈالرز کا نقصان ہوسکتا ہے،6 ماہ سے ایرانی ٹرک بارڈر پر کھڑے ہیں،6 ماہ قبل 600 ٹرک پاک ایران بارڈر پر آتے تھے،آج ایرانی ٹرک 600 سے کم ہوکر 400 ٹرک ہوچکے ہیں،ایرانی ٹرک ڈرائیور ایک ایک ماہ سے بارڈر پر انتظار کر رہے ہیں،پاک ایران دو طرفہ معاہدے  کی بنیادی شرط آزادانہ نقل و حرکت ہے،پاکستان گوادر پورٹ کو ڈویلپ کرے۔ کسٹمز حکام  کا کہنا تھا کہ پاک ایران بارٹر ٹریڈ کے لیے بینک گارنٹی کی شرط نہیں ہے،پاک ایران دو طرفہ تجارت کے لیے بینک گارنٹی کی شرط عائد کی گئی ہے،کسی تیسرے کی اشیاء بارٹر ٹریڈ کے ذریعے پاکستان داخل نہیں ہوسکتیں۔

قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں کراچی کی صنعتوں کو بجلی سبسڈی روکنے کا معاملہ پر نمائندہ انڈسٹری نے بتایا کہ کراچی الیکٹرک نے 33 ارب روپے کی بجلی سبسڈی روکی ہوئی ہے،کراچی الیکٹرک نے صنعتوں کو بجلی سبسڈی کے خلاف عدالت سے اسٹے آرڈر لے رکھا ہے ،وفاقی حکومت نے رواں سال کے الیکٹرک کے لیے 174 ارب روپے کی سبسڈی مختص کر رکھی ہے ۔ اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کراچی کی صنعتوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے،پورے ملک کو سبسڈی جاری کر دی گئی ، کراچی کے لیے روک دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:ابراہیم زدران نے چیمپئنز ٹرافی میں تاریخ رقم کر دی