پہلے سے بنے’ب فارم‘منسوخ کرنے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں،نادرا حکام

Feb 26, 2025 | 20:40:PM

(کلیم اختر) پہلے سے بنے ہوئے "ب فارم" منسوخ کرنے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے،نادرا نے سوشل میڈیا پر "ب فارم " کو منسوخ کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی ۔

رپورٹ کے مطابق نادرا نے سوشل میڈیا پر "ب فارم " کو منسوخ کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے نادرا حکام کا کہنا ہے کہ 10سال سے کم عمر کا ب فارم بغیر تصویر کے بنوایا جا سکتا ہے،10 سال سے زیادہ یا 18 سال سے کم عمر بچوں کا پاسپورٹ بنوانے کی صورت میں "ب فارم" تصویر والا بنوانا لازمی ہے ۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ شہری بچوں کے بے فارم کے حصول کے لئے قریبی نادرا سنٹرز یا پاک آئی ڈی اپلیکیشن سے سہولت لے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یقین کریں ایک شخص نے خواب میں لاٹری کی جو رقم دیکھی وہ اگلے دن حقیقت میں پا لی

مزیدخبریں