27 فروری کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

Feb 26, 2025 | 21:03:PM

(رضا ملک) بہاولپور میں کل (27فروری بروز جمعرات) عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ 

ڈپٹی کمشنر بہاولپور آفس کے نوٹیفکیشن کے مطابق27 فروری بروز جمعرات کل مقامی تعطیل ہوگی،مقامی تعطیل کا اعلان بسلسلہ عرس مبارک حضرت عماد الدین میلہ چنن پیر ضلع بہاولپور کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ضلع بھر میں کل مقامی تعطیل ہوگی۔ 

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اس نوٹیفیکشن کے بعد ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں بھی چھٹی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :  پہلے سے بنے’ب فارم‘منسوخ کرنے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں،نادرا حکام

مزیدخبریں