گیٹ آئوٹ،ذلیل دلہا کی گھیٹا حرکت،دلہن نے پھینٹا لگا کر شادی کینسل کر دی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی کے ایک گائوں میں نشے میں مدہوش دُلہا نے اپنی دُلہن کے بجائے اسکی سہیلی کو شادی کا ہار پہنا دیا۔جس پر دلہن نے غصے میں دولہا کو ذلیل کرکے شادی کینسل کر دی۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی کے گاؤں برکھیڑا میں ایک شادی اس وقت منسوخ ہوگئی جب دُلہا جو کہ مبینہ طور پر نشے میں تھا اور منڈپ میں پھیروں کے بعد دُلہن کی بجائے اس کی سہیلی کو مالاپہنا دی۔اس عجیب حرکت پر 21 سالہ دلہن رادھا دیوی نے دولہے کو تھپڑ مار کر شادی منسوخ کر دی اور چلی گئی۔
شادی کی رسم سے قبل بھی دلہے کی جانب سے بہت ہی گھٹیا واقعات رونما ہوئے، 26 سالہ دُلہا رویندر کمار اپنی بارات کے ساتھ پنڈال میں دیر سے پہنچے، دلہن کے اہل خانہ کی جانب سے دائر کردہ ایف آئی آر کے مطابق دُلہے کے اہل خانہ نے اضافی جہیز کا بھی مطالبہ کیا۔
دلہن کے والد نے بتایا کہ انہوں نے شادی سے پہلے کی رسومات کے دوران ڈھائی لاکھ روپے اور شادی کی صبح مزید 2 لاکھ روپے دیے تھے۔ لیکن یہ دولہا کے خاندان کے لیے کافی نہیں تھا۔اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا کہ رویندر کمار اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔چنانچہ وہ جان بوجھ کر شادی کے مقام پر مبینہ طور پر نشے کی حالت میں پہنچا اور دُلہن کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کے ساتھ بدتمیزی کی۔
پولیس رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ ور مالا پہنانے کی رسم کے وقت تک وہ اپنے دوستوں کے ساتھ شراب پی رہا تھا۔بعد ازاں جب ورمالا پہنانے کا وقت آیا تو اس نے اپنی دُلہن کو ہار پہنانے کے بجائے اس نے بظاہر غلطی سے، دُلہن کے پاس کھڑی اس کی سہیلی کو پہنا دیا، اس پر طیش میں آکر دُلہن رادھا دیوی نے فوراً دُلہا کو تھپڑ مارا اور چلی گئی۔اس پر دونوں خاندانوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا جس کے بعد فریقین نے ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکیں، آخر کار پولیس نے پہنچ کر حالات کو سنبھالا اور دُلہا اور اس کی بارات واپس بھیج دی گئی۔
پولیس نے دُلہے اور دوستوں کو حراست میں لے کر اہل خانہ کی توہین اور امن و امان کو خراب کرنے کا مقدمہ درج کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک شخص نے خواب میں لاٹری کی جو رقم دیکھی وہ اگلے دن حقیقت میں پا لی