بھارتی جنرل ایم وی سُچندرا کمار کے خلاف حساس ڈیٹا لیک کرنے پر تحقیقات کا آغاز

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کے کمانڈر لیفٹینٹ جنرل ایم وی سُچندرا کمار کے خلاف اعلیٰ سطح تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
لیفٹینٹ جنرل ایم وی سُچندرا کمار پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف (اسٹریٹجی) کے عہدے پر خدمات کے دوران انتہائی حساس اور اعلیٰ سطح رازوں کا ڈیٹا لیک کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی کے سربراہ جنرل اوپیندرا دیودی نے تحقیقات مکمل کرنے کے لئے 6 ہفتوں کی مدت مقرر کی ہے۔
لیفٹینٹ جنرل ایم وی سُچندرا کمار نے فروری 2024 میں اس وقت کے فوجی کمانڈر لیفٹینٹ جنرل اوپیندرا دیودی کی آرمی ہیڈ کوارٹرز میں بطور نائب آرمی چیف تعیناتی کے بعد شمالی کمانڈ کی کمان سنبھالی تھی۔
رپورٹ کے مطابق لیفٹینٹ جنرل ایم وی سُچندرا کمار اس سے قبل ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف (اسٹریٹجی) کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور بھارتی فوج کے وائٹ نائٹ کور کی قیادت بھی کرچکے ہیں۔
لیفٹینیٹ جنرل ایم وی سُچندر کمار نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کھڑکواڑلا کے فارغ التحصیل ہیں اور انہیں آتی وشیشت سیوا میڈل، یودھ سیوا میڈل اور وشیشت سیوا میڈل جیسے اعزازات ملے ہیں۔