افغان ٹیم کی سب سے بڑی خوبی ان کی فائٹنگ سپرٹ ہے،ہیڈکوچ جوناتھن ٹروٹ

Feb 26, 2025 | 23:29:PM
افغان ٹیم کی سب سے بڑی خوبی ان کی فائٹنگ سپرٹ ہے،ہیڈکوچ جوناتھن ٹروٹ
کیپشن:  جوناتھن ٹروٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)افغانستان کے ہیڈ کوچ  جوناتھن ٹروٹ نے کہا ہے کہ تین وکٹیں جلدی گرنے کے بعد ہماری ٹیم نے اچھا کم بیک کیا ،جب ہم نے 325 رنز کر لیے ہمیں یقین ہو گیا تھا کہ ہم اچھا کریں گے۔

انگلینڈ کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعدافغانستان کے ہیڈ کوچ  جوناتھن ٹروٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ابراہیم زردان نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور محمد نبی نے ان کا اچھا ساتھ دیا۔ افغانستان کے شائقین کو یہی پیغام دوں گا کہ وہ آج کی کامیابی کو انجوائے کریں ۔ میرے خیال میں ہماری ٹیم کی سب سے بڑی خوبی ان کی فائٹنگ سپرٹ ہے۔ 

جوناتھن ٹروٹ کا مزید کہناتھا کہ کھلاڑیوں میں خود اعتمادی بہت اہم ہے ۔ ہم آسٹریلیا کے خلاف تین اہم میچز کھیل چکے ہیں اور اچھی فائٹ کی ہے ۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے ۔ان کا کہناتھا کہ افغانستان کی کرکٹ میں بہتری آرہی ہے ڈویلپمنٹ پر بہت اچھا کام ہورہا ہے ۔ میچ میں شائقین کی سپورٹ بہت شاندار رہی ۔ توقع ہے کہ جمعہ کے میچ میں بھی ایسی ہی سپورٹ ملے گی ۔ 

دیگر کیٹیگریز: چیمپئنز ٹرافی - کھیل
ٹیگز: