اڈیالہ جیل میں کل توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت پھر ملتوی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں سماعت ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی۔
عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا کو سماعت ملتوی ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا، سماعت کی آئندہ تاریخ سے متعلق کل آگاہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی، کیس کی سماعت کل سپیشل جج سینٹرل نے اڈیالہ جیل میں کرنا تھی،17 فروری 2025 کو کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کی گئی تھی جس کے بارے میں وکلا کو آگاہ کیا گیا تھا۔
وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا تھا کہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں مقرر تھی، عدالتی عملے نے فون پر بتایا کہ سماعت آج نہیں ہوگی، سماعت بغیر کارروائی 27 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میجر (ر) طاہر صادق کی حفاظتی ضمانت منظور، عدالت نے گرفتاری سے روک دیا