(24 نیوز) بھارتی اداکارہ جیا شری رامیا نے پھندے سے لٹکر جان دے دی، انکی نعش انکے گھر سے ملی ہے- جیا شری پچھلے کافی عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھی- بتایا جارہا ہے کہ بنگلور کے آشرم میں جیا شری کا علاج چل رہا تھا-
میڈیا رپورٹ کے مطابق جیا شری بگ باس سیزن 3 میں حصہ لے رہی تھی، جیا شری کے اس طرح دنیا سے جانے کے بعد فلم انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی- جیاشری کا ایک ٹیویٹ وائرل ہورہا ہے- یہ ٹیویٹ 22 جولائی 2020 کا ہے- اس میں لکھا ہے، میں یہ دنیا چھوڑ کے جارہی ہوں، اس بری دنیا اور ڈپریشن کو گڈ بائے،اس ٹیویٹ کے بعد جیاشری نے لائیو آکر کہا کہ وہ زندہ ہے اور ٹھیک ہے، فین انکی فکر نہ کریں، یہ ویڈیو انہوں نے 26 جولائی 2020 کو پوسٹ کیا تھا-
بھارت: ایک اور اداکارہ نے خودکشی کرلی
Jan 26, 2021 | 09:21:AM