کوروناپھر بے قابو،مزید 58 افراد جاں بحق، 1873 نئے مریض

Jan 26, 2021 | 09:36:AM

(24نیوز) کورونا وائرس سے 58 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 376 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 914 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 873 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 54 ہزار 717، سندھ میں 2 لاکھ 42 ہزار 54، خیبر پختونخوا میں 65 ہزار 740، بلوچستان میں 18 ہزار 754، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 902، اسلام آباد میں 40 ہزار 892 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 855 کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق  پنجاب میں 4 ہزار 568، سندھ میں 3 ہزار 892، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 839، اسلام آباد میں 468، بلوچستان میں 193، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 256 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ملک میں  اب تک 4 لاکھ 88 ہزار 903 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 218 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں