بجلی کے نرخوں میں اضافہ، فیصلوں کو وفاق مشترکہ مفادات کونسل میں نہیں لے کر جا رہا:رضا ربانی 

Jan 26, 2021 | 10:02:AM
بجلی کے نرخوں میں اضافہ، فیصلوں کو وفاق مشترکہ مفادات کونسل میں نہیں لے کر جا رہا:رضا ربانی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق چیئرمین سینٹ سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور بجلی سے متعلق پالیسی معاملات پر فیصلوں کو وفاق مشترکہ مفادات کونسل میں نہیں لے کر جا رہا۔ 

تفصیلات کے مطابق  سینیٹر رضا ربانی نے سینیٹ میں اپنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی اور این ٹی ڈی سی نے خیبر پختوانخوا کو ٹرانسمیشن لائسنس دینے کی مخالفت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق دس ڈسکوز کی نجکاری کر رہا ہے لیکن سی سی آئی سے اجازت نہیں لی گئی ۔سی سی آئی کی منظوری کے بغیر ڈسکوز کی نجکاری غیر آئینی ہوگی، وفاقی ایجنسیوں کی جانب سے صوبے کو ٹرانسمیشن لائسنس دینے کی مخالفت آئین کی خلاف ورزی ہے۔ 

دوسری جانب چیئرمین سینٹ نے معاملے پر وزیر توانائی کو طلب کر لیا جبکہ معاملہ قائمہ کمیٹی کے بھی سپرد کیا گیا ہے۔