روس: نوالنی کی گرفتاری پر  مظاہروں میں تیزی، عالمی رہنمائوں کی مذمت

Jan 26, 2021 | 10:03:AM

(24 نیوز)  روس میں  اپوزیشن لیڈر الیکسے نوالنی کی رہائی کیلئے پھوٹ پڑنے والے مظاہروں نےحکومت کو ہلا کر رکھ دیا۔ نوالنی کی رہائی کیلئے پپوٹن کے خلاف ہونیوالے ان مظاہرو ں کو ناکام بنانے کیلئے پولیس نے  اپنی طاقت کا غیر معمولی استعمال کرتے ہوئے ملک بھر میں3ہزار سے  زائد افراد کو حراست میں لے لیا مگر  پولیس عوام پر قابو پانےمیں پوری طرح کامیاب نہیں ہوسکی۔ گرفتار  شدگان میں نوالنی کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نوالنی جو سرکاری ایجنٹوں کے ذریعہ زہر دے کرمارے جانے کی کوشش کے بعد پہلی بار  جرمنی سے  روس لوٹے تھے، ان کو وطن پہنچتے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔گرفتاری کے وقت ہی نوالنی نے عوام سےاپنی گرفتاری کے خلاف احتجاج کی اپیل کی تھی۔  روس میں اچانک غیر معمولی عوامی احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نے جس سختی کا مظاہرہ کیا ہے اسکی شدید مذمت کی جارہی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے   مطالبہ کیا ہے کہ احتجاج کی پاداش میں  جنہیں  گرفتار کیا گیا ہے انہیں فوراً رہا کیا جائے۔  برطانیہ نے بھی پرامن احتجاج کے خلاف پولیس  کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے  مظاہرین اور صحافیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

 
   
 

مزیدخبریں