14سال بعد پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 14سال بعد پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا جس میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے، جنوبی افریقا کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، وکٹ بہت خشک ہے ، لگ رہا ہے گیند بریک ہو گا۔ بابر اعظم نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے عمران بٹ اور نعمان علی کا ڈیبیو ہے۔قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ کو یونس خان اور نعمان علی کو یاسر شاہ نے ٹیسٹ کیپ دی۔
واضح ر ہے کہ قومی ٹیم جن 11 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں کپتان بابر اعظم، اظہر علی، عابد علی ،عمران بٹ، محمد رضوان ، فہیم اشرف، شاہین شاہ، حسن علی، فواد عالم ، نعمان علی اور یاسر شاہ شامل ہیں۔مہمان ٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔خیال رہے کہ جنوبی افریقا نے اس سے قبل 2007 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا تو نیشنل اسٹیڈیم میں بھی ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔