(24نیوز)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں غیر قانونی شادی ہالز کے خلاف آپریشن آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون میں غیرقانونی شادی ہالز گرائے جائیں گے۔متعدد شادی ہالز کو نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں ۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے غیر قانونی شادی ہالز کے دستاویزات طلب کر لیے ہیں۔