اختیارات کا غلط استعمال ،نیب کا اپنے ہی ایڈیشنل ڈائریکٹر کو نوٹس، وضاحت طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نیب نے اختیارات کے غلط استعمال پر اپنے ہی ایڈیشنل ڈائریکٹر کو نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کرلی۔
جاری کردہ نوٹس میں نیب نے کہا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب غلام رسول پر ایک نجی کمپنی کے جنرل منیجر (جی ایم) کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر اسلام آباد عمران سہیل کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر غلام رسول نے نشے کی حالت میں دھمکیاں دیں۔قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران سہیل نے غلام رسول سے سات یوم میں تحریری جواب طلب کیا ہے۔