پی ڈی ایم کی شوٹنگ ختم ہوچکی: فردوس عاشق اعوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کو احساس ہوگیا ہے کہ جمہوری حکومت کے خاتمے کا اصل طریقہ عدم اعتماد ہے۔ پی ڈی ایم کی پارلیمنٹ سے باہر شوٹنگ تھی جو ختم ہوچکی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر بلاول کے بیان کو سپورٹ کرنے کے لئے زرداری صاحب کو گرجنا پڑا۔ پی ڈی ایم نظریات کی نہیں بلکہ موسمیات کی سیاست کر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم پلس نے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ گرائی ہے وہ یہ سلسلہ جاری رکھیں گے، کھوکھر برادران کے خلاف آپریشن کی وجہ سے مریم نواز صدمے کی حالت میں ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں جمہوریت ہے اس لئے سب ایک دوسرے پر لوگ تنقید کا حق رکھتے ہیں۔