پاکستان افغان مسئلے کے پرُامن حل کا خواہشمند ہے،شاہ محمود قریشی

Jan 26, 2021 | 12:22:PM
پاکستان افغان مسئلے کے پرُامن حل کا خواہشمند ہے،شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغان مسئلے کے پرُامن، جامع، دیرپا حل کا خواہشمند ہے، پاکستان نے امریکا طالبان معاہدے پر مشترکہ ذمے داری کے تحت مصالحانہ کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اس دوران دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان باہمی تعلقات، افغان امن عمل، باہمی دلچسپی امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سرحدی علاقے میں بارڈر مارکیٹ کے قیام کے لیے پُرعزم ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دو طرفہ معاہدے کے مسودہ کو جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مسئلے کے پرُامن، جامع، دیرپا حل کا خواہشمند ہے، پاکستان نے امریکا طالبان معاہدے پر مشترکہ ذمے داری کے تحت مصالحانہ کردار ادا کیا۔

خیال رہے انھوں نے کہا کہ بین الافغان مذاکرات افغانستان میں دیرپا امن کے لیے  نادر موقع ہے، بین الافغان مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔وزیرخارجہ نے افغان ہم منصب سے معمولی جرائم میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کا معاملہ بھی اٹھایا۔پاک افغان وزرائے خارجہ نے افغان امن عمل، امن و استحکام کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔