امریکی فوج میں خواجہ سراؤں کی شمولیت پرعائد پابندی ختم

Jan 26, 2021 | 12:32:PM

(24 نیوز)نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نےامریکی فوج میں خواجہ سراؤں کی شمولیت پرعائد پابندی ختم کردی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نو منتخب امریکی صدربائیڈن نے اپنی صدارتی انتخابی مہم کےدوران کیا گیا وعدہ پورا کردیا اور  ایگزیکٹوآرڈر پر دستخط کردیئے ہیں۔ نئے احکامات کے تحت خواجہ سرا اب امریکی فوج میں بھرتی ہو سکیں گے۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر براک اوباما نے فوج میں خواجہ سراؤں پر پابندی کی پالیسی کو ختم کر دیا تھا اور انہیں آزادانہ طور پر فوج میں نوکری کی اجازت دی تھی۔ تاہمسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ خواجہ سرا فوج میں کسی بھی حیثیت میں کام نہیں کر سکتے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج میں خواجہ سراؤں پر پابندی کو دوبارہ لاگو کرنے کے لئے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔

مزیدخبریں